خبرنامہ

بحرین :خاتون صحافی کا بیٹے کے سامنے قتل

خلیجی ریاست:(ملت+اے پی پی) بحرین میں خاتون صحافی کو اس کے چھ سالہ بیٹے کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔ سرکاری ٹی وی میں اسپورٹس صحافی 28سالہ ایمان الصالحی کا بے دردی سے قتل بحرین کے شہر الرفاع میں ایک مصروف شاہراہ پر کیا گیا جب وہ اپنے چھ سالہ بیٹے کے ہمراہ والدہ سے ملنے جارہی تھی۔ سرکاری طور پر یہ بتایا گیا ہے کہ قتل میں ایک فوجی اہلکار ملوث ہے جس نے واردات کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا، قتل کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر قاتل کو بحرین کے شاہی خاندان کا فرد بتایا گیا ہے۔