خبرنامہ

بحرین میں مرکزی اپوزیشن گروپ کو تحلیل کرنے کیلئے عدالتی کارروائی شروع

ماناما (ملت + اے پی پی) خلیجی عرب ریاست بحرین کی وزارت انصاف نے ملک کے سب سے بڑے اپوزیشن گروپ کو تحلیل کرنے کے لیے عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی بی این اے کے مطابق اس سلسلے میں ملکی وزارت انصاف نے دائر کیے گئے ایک مقدمے میں بنیاد اس بات کو بنایا کہ سیکولر اپوزیشن گروپ نیشنل ڈیموکریٹک ایکشن سوسائٹی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہو رہا ہے۔ وزارت انصاف کے مطابق اس گروپ پر بحرین میں مروجہ قوانین کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کی حمایت کا الزام ہے۔