منامہ ۔ (ملت+اے پی پی) بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے بحرین میں پارلیمانی انتخابات کی تاریخ 24نومبر مقرر کردی۔ نئی پارلیمنٹ کی مدت 2019ء سے 2022ء تک ہوگی۔ شاہ حمد نے ووٹرز کمیٹیوں کی تعداد 13اور متوقع انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کرنے والی کمیٹیوں کی تعداد 24کردی ہے۔