خبرنامہ

بحرین کو سعودی عرب سے ملانے والا نیا پل تعمیر کیا جائیگا

منامہ ۔04 اکتوبر(اے پی پی) بحرین کو سعودی عرب سے جوڑنے والا نیا پل تعمیر کیا جائے گا۔سعودی اخبار کے مطابق نیا پل شاہ حمد کے نام سے منسوب ہوگا۔ اس میں گاڑیوں کے لئے دو ٹریک کے علاوہ ٹرین بھی چلائی جائے گی۔ نئے منصوبے پر کام دو سال بعد شروع ہوگا۔ شاہ حمدپل بحرین اور سعودی عرب کے درمیان اسٹراٹیجک تعلقات میں مزید استحکام پیدا کرنے کا سبب ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پل کی تعمیر کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں جبکہ لاگت کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ نیا پل جن علاقوں سے گزرے گاوہاں کی زمینوں کے مالکوں کو معاوضہ دینے کے لئے بھی تخمینہ لگایا جارہاہے۔ منصوبے میں نجی شعبے کی بھی شراکت داری ہوگی۔