خبرنامہ

بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد الخلیفہ بھارتی خادمہ کے گھر پہنچ گئے

منامہ : (ملت+اے پی پی) بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد الخلیفہ بھارتی خادمہ کے گھر پہنچ گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کے دورے کے دوران بحرین کے وزیرخارجہ 21سال تک گھر میں کام کرنے والی بھارتی ملازمہ کے گھر پہنچ گئے اور انسٹاگرام پر تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ’’آج لیلیٰ سے بھارت کے علاقے کولم کیرالہ میں اس کے گھر پر ملاقات ہوئی ، جنہوں نے اپنی زندگی کے 21سال نہایت محبت ، دیانتداری اور وفاداری سے ہمارے ساتھ گذارے۔وزیرخارجہ کی شیئرکردہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور خالد بن احمد کے اس اقدام کو سراہاگیا۔