خبرنامہ

بحیرہ روم میں 1500 سے زائد تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

روم (ملت + آئی این پی) بحیرہ روم میں ڈیڑھ ہزار سے زائد تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ویک اینڈ پر بحیرہ روم میں1500سے زائد تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق لیبیا سے یورپ کی طرف روانہ ہونے والے یہ مہاجرین خستہ حال کشتیوں پر سوار تھے۔ ان میں سے 600 کے قریب مہاجرین کو ہفتے کے روز بچایا گیا جبکہ چھ مختلف آپریشن کرتے ہوئے نو سو سے زائد مہاجرین کو اتوار کے روز سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ ابھی گزشتہ ہفتے ہی لیبیا اور اٹلی نے ایک ایسے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کا مقصد غیرقانونی ترک وطن کے اس سلسلے کو روکنا ہے۔