خبرنامہ

برطانوی خاتون جسکا دل ’’بستے‘‘ میں دھڑکتا ہے

برطانوی

برطانوی خاتون جسکا دل ’’بستے‘‘ میں دھڑکتا ہے

لندن (ملت آن لائن) برطانیہ میں ایک ایسی انوکھی خاتون ہے جس کا دل سینے کے بجائے بستے میں دھڑتا ہے اور وہ اسی طرح اپنے معمولات زندگی سرانجام دیتی ہے۔ وہ برطانیہ کی دوسری شخصیت ہیں جنہیں مصنوعی دل لگایا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دو بچوں کی والدہ 39 سالہ سلویٰ حسین کو حال ہی میں زندگی بچانے کیلئے ایک انوکھی سرجری کے عمل سے گزرنا پڑا جس کے بعد اُنہیں مصنوعی دل لگایا گیا جو بستے میں موجود ہے۔15 پونڈ وزنی مصنوعی دل بیٹری اور ایک الیکٹرک موٹر پر مشتمل ہے جوٹیوب کے ذریعے سینے میں نصب پاور پلاسٹک چیمبر میں ہوا پہنچاتا ہے اور پھر پورے جسم میں خون گردش کرتا ہے۔ اس مصنوعی دل کی قیمت 86 ہزار پاؤنڈ ہے جسے امریکی کمپنی نے بنایا اور اسے 6 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد لگایا گیا۔ سلویٰ کے شوہر یا نگران کو مستقل اس کیساتھ رہنا پڑتا ہے کیونکہ مشین میں خرابی کی صورت میں متبادل مشین پر منتقلی کیلئے سلویٰ حسین کے پاس صرف 90 سیکنڈ ہوتے ہیں۔

………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے….حنوط لاشوں کے باکس پر لکھے الفاظ پڑھنے کی تکنیک تیار

لندن(ملت آن لائن) حنوظ شدہ لاشوں کے باکسز پر لکھے الفاظ پڑھنے کے لئے برطانیہ میں سکیننگ تکنیک تیار کرلی گئی ، قدیم مصر کی اصل کہانی جاننے میں مدد ملے گی۔ لندن میں محقیقین نے ایک جدید سکیننگ تکنیک تیار کی ہے جس کی مدد سے حنوط شدہ لاشوں کے باکسز پر لکھی ہوئی تحریر پڑھی جاسکتی ہے۔ اس تکنیک سے تاریخ دانوں کو قدیم مصر کی روز مرہ کی زندگی کے بارے میں مزید جاننے میں مدد ملے گی۔ دو ہزار سال پہلے قدیم مصر میں حنوط شدہ لاشیں نرسل کی قسم کے پودے سے بنے ہوئے باکس میں بند کی جاتیں اور ان باکسز کو بعد میں مقبروں میں رکھ دیا جاتا تھا۔ نئی دریافت کی جانے والی تکنیک کی مدد سے تاریخ دان قدیم مصر کی روز مرہ زندگی کے بارے میں مزید جان سکیں گے-