خبرنامہ

برطانوی شاہی محل میں شاندار 20 فٹ طویل ‘کرسمس ٹری’ تیار

برطانوی شاہی محل میں شاندار 20 فٹ طویل ‘کرسمس ٹری’ تیار
برطانیہ:(ملت آن لائن) کرسمس کا تہوار محض ایک ماہ کی دوری پر ہے تاہم اس کی تیاریاں پوری دنیا میں بھرپور جوش و جذبہ سے جاری ہیں۔ برطانیہ کے شاہی محل وِنڈسرکیسل میں ایک 20فٹ اونچا کرسمس ٹری تیار کیا گیا ہے، جس میں جِھل مِل کرتی متعدد لائٹس اور سنہرے بلب نصب کیے گئے ہیں۔ نہایت خوبصورتی سے سجائے گئے اس دلکش کرسمس ٹری پر ملکہ الزبتھ کے تاج (کراؤن) کے سنہری ماڈلز بھی لٹکائے گئے ہیں جب کہ سنہری قمقمے اور سجاوٹ کی دیگر اشیاء بھی اس درخت کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ ڈائننگ ہال کو بھی سجا دیا گیا، جس کی تھیم سنہری رکھی گئی ہے، جس میں ڈائننگ ٹیبل پر سجی کراکری بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، جبکہ سنہری پلیٹیں، گلاس اور ڈشز سمیت گلدان نظروں کو خیرہ کرنے کے لیے کافی ہیں۔