خبرنامہ

بعض بڑی طاقتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی کھیل بنا رکھا ہے، حسن روحانی

تہران۔ 25 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ بعض بڑی طاقتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی کھیل بنا رکھا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق صوبائی دورے کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کے دوام کی اصل وجہ یہ ہے کہ مغربی ممالک اس مشکل کو حل کرنا ہی نہیں چاہتے حالانکہ دہشت گردی سے خود ان کا دامن بھی محفوظ نہیں ہے۔ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ بعض بڑی طاقتیں اپنے ناجائز مفادات پورے کرنے کے لیے دہشت گردی کو بطور ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس کے سدباب کے لیے کوئی ٹھوس قدم آج تک نہیں اٹھایا ہے۔انہوں نے خطے کے بعض ملکوں میں بیرونی مداخلت کو عالمی اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مشرق وسطی کی بدامنی میں مزید اضافہ ہوگا۔