خبرنامہ

بغداددھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

بغداد (ملت + آئی این پی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں گزشتہ روز ہونے والے کاربم دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں گزشتہ روز 27افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی ہے۔ یہ اعتراف آئی ایس سے قریبی وابستگی رکھنے والی ایک ویب سائٹ پر اس سنی عسکریت پسند گروپ کی طرف سے اس حملے کے چند ہی گھنٹے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ پیر کو بغداد کے شیعہ اکثریت والے ایک کاروباری علاقے میں بارود سے بھری ایک گاڑی کا دھماکا ہوا تھا۔ عراقی حکام نے اس دھماکے کو، جس میں 45افراد زخمی بھی ہوئے، ایک خود کش حملہ قرار دیا ہے۔ پانچ افراد بدستور لاپتہ ہیں۔