خبرنامہ

بغداد میں خودکش حملے میں 8 افراد ہلاک

کربلا (ملت + اے پی پی) جنوبی بغداد میں خودکش حملے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ پیر کو کربلا کی صوبائی کونسل کے ترجمان معصوم التمیمی کے مطابق عین التمر جو کہ بغداد کے جنوب میں واقع ہے میں صبح سویرے 6 خودکش بمبار داخل ہوئے جن کے آگے بڑھنے کی کوشش کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ان کو روکنے کی کارروائی کی اس دوران 5 بمبار سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ ایک بمبار نے خود کو اڑا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ میں 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔داعش نے مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ مقام کربلا سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔