خبرنامہ

بغداد کے وسطی علاقہ میں دو بم دھماکوں میں 18سے زائد افراد ہلاک

بغداد: (ملت+اے پی پی) عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقہ میں ہفتے کو ہونے والے دو بم دھماکوں میں 18سے زائد افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ دونوں دھماکے بغداد کے مصروف علاقہ السائنیک کے علاقہ میں ہوئی جس کی زد میں آکر متعدد دکانیں منہدم ہوگئیں۔حکام کے مطابق دونوں دھماکوں میں اب تک 18افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔