خبرنامہ

بلند عمارتوں‌ پر خطرناک کرتب کا مظاہرہ، ویڈیو

بلند عمارتوں‌ پر خطرناک کرتب کا مظاہرہ، ویڈیو

Real dangerous stunts on tall buildings

ملت آن لائن .. بلند عمارتوں‌ پر خطرناک کرتب کی ویڈیو موصول ہوئی ہے جس پر بلند عمارت پر کرتب دکھائے جا رہے ہیں. ایسے کرتب دیکھ کر انہیں‌ کاپی کرنے کی کوشش کرنا خطرناک ہو سکتا ہے.

……………..
نواز شریف کے قافلے میں‌ 650 سرکاری گاڑیاں شامل

ملت آن لائن…نواز شریف کے قافلے میں‌ 650 سے زائد سرکاری گاڑیاں شامل ہیں. ان میں‌واپڈا کی 76، ریلوے کی 58، گاڑیاں شامل تھیں. جبکہ ایکسائز، محکمہ ہیلتھ اور دیگر محکموں‌کی درجنوں‌گاڑیاں زبردستی لائی گئیں. پولیس کے اہلکار سادہ لباس میں‌شریک اور نعرے لگا رہے ہیں. انہیں‌ گاڑیوں کو چومنے، پھول پھینکنے کا بھی کہا گیا ہے.

…………
مریم نواز نے جیک گراہم سے پہلا لندن فلیٹ خریدا، فیاض الحق چوہان

ملت آن لائن … یکم جون 1993 کو مریم نواز نے جیک گراہم سے لندن کا پہلا فلیٹ خریدا. فیاض الحق چوہان رہنما تحریک انصاف نے بڑا انکشاف کر دیا. فیاض الحق چوہان نے ہہ انکشاف 24 ٹی وی چینل میں‌سید علی حیدر میزبان سے لائیو گفتگو کے دوران کیا. فیاض‌الحق چوہان کا کہنا ہے کہ اگر میرا دعویٰ‌جھوٹا ہو تو میں ذمہ داری لینے کو تیار ہوں. انہوں‌نے کہا کہ یہ انکشاف جے آئی ٹی کے والیم ٹین میں‌بھی موجود ہے اس لئے یہ بات غلط ہو ہی نہیں سکتی.

……………….
فیس بک نے یوٹیوب کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

نیویارک: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعے سے نئے ویڈیو فیچر کا آغاز کرنے جا رہا ہے جس میں صارفین لائیو اور ریکارڈڈ ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔ فیس بک نے اس فیچر کا نام ’’واچ‘‘ رکھا ہے جسے فی الحال محدود پیمانے پر شروع کیا جا رہا ہے۔ فیس بک ہوم پیج پر جلد واچ کے نام سے ایک ٹیب کا اضافہ ہوجائے گا جس پر کلک کرکے صارفین ویڈیوز ہوم پیج پر پہنچ جائیں گے اور وہاں موجود ویڈیوز سے محظوظ ہو سکیں گے۔

فیس بک کافی عرصے سے ڈیجیٹل ویڈیو کے شعبے میں قدم رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاہم اب تک وہ اس مقابلے میں کافی پیچھے ہے۔ فیس بک کے نئے واچ فیچر میں صارفین کو براہ راست تقاریب دیکھنے کو ملیں گی جبکہ فیس بک کے ویڈیو پارٹنرز نیشنل جیوگرافک، ٹائم انکارپوریشن، ناسا اور این بی اے بھی اس کے لیے ویڈیوز تیار کریں گے۔