خبرنامہ

بلٹ پروف سمارٹ فون کا گولی سے امتحان

بلٹ پروف سمارٹ فون کا گولی سے امتحان

ٹیکساس (ملت آن لائن) دنیا میں ایسے بے وقوفوں کی کمی نہیں جو آئے دن کچھ انوکھا کرتے ہیں۔ اب اس امریکی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنے نئے سمارٹ فون کی مضبوطی جانچنے کا فیصلہ کیا اور گن اُٹھا کر اس پرگولی چلا دی۔نادان امریکی نوجوان نے فون کی مضبوطی جانچنے کیلئے اس پر گولی چلا دی ،گولی فون کی باڈی میں اٹک گئی لیکن وہ بالکل ناکارہ ہوگیا ٹیکساس کے اس نوجوان نے 22 کیلیبر کی گولی سمارٹ فون کو نہایت قریب سے ماری جس کے بعد نتائج نے نوجوان سمیت دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا کیونکہ یہ موبائل فون بلٹ پروف نکلا اور گولی اس کی مضبوط باڈی میں اٹک گئی۔ اس نوجوان کی موبائل فون کی مضبوطی جانچنے کی کوشش تو کامیاب ہوئی تاہم فون ضرور ناکارہ ہو گیا۔