بيوی كے پیسے چرانے پر پانچ سال قيد كی سزا
دبئی:(ملت آن لائن) متحدہ عرب امارات ميں انگلش فٹبال كلب پورٹ اسمتھ كے سابق مالک سليمان الفہيم كو بيوی كے 50 لاكھ برطانوی پاؤنڈ چرا كر فٹبال كلب خريدنے كے جرم ميں پانچ سال قيد كی سزا سنائی گئی ہے۔ سليمان الفہيم اور ان كے ايک ساتھی پر پورٹ اسمتھ کلب سچا گیڈ ملک سے چوری كے پيسوں سے خريدنے كا جرم ثابت ہوا ہے۔ جسے انہوں نے الفرج کو فروخت کردیا تھا۔ سليمان الفہيم نے مانچسٹر سٹی كلب خريدنے كے ليے ابوظہبی كے يونائيٹڈ گروپ كے ساتھ معاہدے كی كوششيں بھی كی تھی اور انھيں جعل سازی اور جعلی دستاويزات كے استعمال كا مجرم قرار ديا گيا ہے۔
پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ کر دبئی بیس بال کپ جیت لیا
دوسری جانب دبئی كريمنل كورٹ نے بينک مينيجر كو بھی چوری، سركاری دستاويزات ميں جعل سازی اور جعلی دستاويزات كے استعمال كا مجرم ٹھہرايا ہے۔ بينک مينيجر كو بھی پانچ سال قيد كی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے كہ سليمان الفہيم سنہ 2009 ميں چھ ہفتوں تک اس كلب كے مالک رہے تھے۔
……………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….سوئس جوڑا اولمپکس مقابلوں میں بیٹے کو دیکھنے سائیکل پر جنوبی کوریا پہنچ گیا
پیانگ چنگ:(ملت آن لائن) سوئس جوڑا سرمائی اولمپکس میں بیٹے کا مقابلہ دیکھنے کے لیے سائیکل پر 17 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کر کے جنوبی کوریا پہنچ گیا۔ سرمائی اولمپکس میں حصہ لینے والے فری سوئس فری اسٹائل اسکائرز مسشا گیسر کے والدین نے سوئزرلینڈ سے جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چینگ تک 17 ہزار کلو میٹر کا سفر سائیکل پر طے کیا جو پورے ایک برس میں مکمل ہوا۔ ان کے والدین کی عمر 50 برس سے زائد ہے اور دونوں کا خواب تھا کہ وہ سائیکل پر پوری دنیا دیکھیں اور اولمپکس میں اپنے بیٹے کے مقابلے دیکھیں۔ پیانگ چینگ پہنچنے کے لیے سوئس جوڑے نے 20 ممالک کو عبور کیا اس دوران انہیں کافی دشواریوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ سوئس اسکائرز کے والدین کا کہنا تھا کہ سفر کے دوران سب سے زیادہ مشکلات پامر ہائی وے پر پیش آئی جس کی اونچائی 4 ہزار میٹر بلند تھی، اس دوران انہوں نے وہاں ٹینٹ لگا کر قیام کیا جب کہ اس وقت درجہ حرارت منفی تھا۔ مسشا گیسر کی 57 سالہ والدہ ریتا رتیمن نے بتایا کہ جب وہ چین کی سرحد پر پہنچے تو ان کے خاوند کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی کیونکہ ان کا ہلیا کافی بگڑ چکا تھا۔ سوئس اسکائرز کے والد ہولر کا کہنا تھا کہ مجھے اس ایڈونچر سے بے حد مزہ آیا اور جب میرا بیٹا مجھ سے ملنے کے لیے انتظار کر رہا تھا تو مجھے بہت خوشی ہوئی۔