خبرنامہ

بچوں کی طرح زندگی گزارنے کی شوقین 23 سالہ لڑکی

بچوں کی طرح زندگی گزارنے کی شوقین 23 سالہ لڑکی

نیویارک (ملت آن لائن) شریک حیات سے نازبرداری کروانا ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے لیکن ایک امریکی لڑکی نے اس کا ایسا طریقہ اختیار کر لیا ہے جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 23سالہ جیس نامی اس لڑکی نے بالکل کم عمر بچوں کی سی زندگی گزارنی شروع کر دی ہے تاکہ اس کا بوائے فرینڈ اس کے نخرے اٹھائے۔جیس نے کم عمر بچوں جیسی زندگی گزارنا شروع کر دی ہے تاکہ اس کا بوائے فرینڈ پہلے سے بھی زیادہ خوشیاں اپنے نام کر سکے وہ بچوں کی طرح نیپی پہنتی ہے ، فیڈر کے ذریعے دودھ پیتی ہے اور ہمہ وقت منہ میں چوسنی رکھتی ہے۔ اورتو اور وہ بچوں کی طرح روتی ہے اور اپنی باتیں منواتی ہیں۔ یو ٹیوب پر جیس کی ویڈیوز نے انٹرنیٹ صارفین کو آگ بگولہ کر رکھا ہے جو اسے توجہ کی بھوکی قرار دے رہے ہیں۔
اس عجیب طرز زندگی کے متعلق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لیک لینڈ کی رہائشی جیس کا کہنا ہے کہ میں دن میں نارمل زندگی گزارتی ہوں کیونکہ میں کام پر ہوتی ہوں اور میرا بوائے فرینڈ سٹیفن میرے پاس نہیں ہوتا۔ دن بھر کام کے بعد جب میں گھر سٹیفن کے پاس آتی ہوں تو پھر میں چھوٹی بچی بن جاتی ہوں، میں منہ میں چوسنی لے کراور نیپی پہن کر پالنے میں بیٹھ جاتی ہوں اور وہ میرا ہر نخرا اٹھاتا ہے ۔