خبرنامہ

بچوں کے ساتھ کھیلنے والے شیر نے لڑکی پر حملہ کردیا

بچوں کے ساتھ کھیلنے والے شیر نے لڑکی پر حملہ کردیا

ریاض:(ملت آن لائن) سعودی عرب میں بچوں کے ایک تفریحی پروگرام میں شیر نے تتلی والا ہیئر کلپ لگانے والی لڑکی پر حملہ کردیا۔ سعودی عرب میں منعقدہ جشن بہاراں کے حوالے سے ہونے والے ایک پروگرام میں شیر بچوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا کیونکہ منتظمین نے بچوں کی تفریح کے لیے ایک پالتو شیر کو میلے میں رکھا تھا۔
منتظمین نے پنجرا کھول کربچوں کو شیر کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دی تو بچے خوشی خوشی اس کے ساتھ کھیلنے لگے، بچے بلا خوف و خطر شیر سے کھیلنے میں مشغول تھے کہ اچانک تتلی والی ہیئر کلپ والی لڑکی کو دیکھ کر شیر آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے لڑکی پر حملے کرکے اسے ایک کونے میں لے گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگل کا شہزادہ یہ منظر دیکھتے ہی شیر کا ٹرینر فوری طور پر بیچ میں آیا اور شیر کو منہ سے پکڑ کر لڑکی سے دور کردیا۔ اس پورے منظر کو وہاں موجود لوگوں نے موبائل کیمروں کی مدد سے ریکارڈ کرلیا بعدازاں اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پروگرام کے منتظمین سے وضاحت طلب کرلی اور تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔