خبرنامہ

بچہ کھیل ہی کھیل میں تجوری میں بند

بچہ کھیل ہی کھیل میں تجوری میں بند
لاہور(ملت آن لائن) جرمنی میں نو سالہ بچہ بھائی کیساتھ چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے دادا کی پرانی تجوری میں بند ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی میں تجوری میں بچے کے پھنسنے کا واقعہ دارالحکومت برلن کے علاقے لشٹرفیلڈے میں پیش آیا۔ نو سالہ بچہ اپنے دادا کے گھر گھومنے گیا تھا جہاں اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے دادا کی پرانی تجوری میں چھپا اور تجوری میں بند ہوگیا۔ والدین نے فائر بریگیڈ سے مدد طلب کی جس نے تین گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد تجوری کا تالا توڑ کر بچے کو بحفاظت نکال لیا۔