خبرنامہ

بچے کو بچانے کیلئے نوجوان کی منجمد جھیل میں چھلانگ

بچے کو بچانے کیلئے نوجوان کی منجمد جھیل میں چھلانگ

الزمیر:(ملت آن لائن) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے جیمز ڈول اور ان کے والد نے کار چلاتے ہوئے جب تقریباً منجمد جھیل میں ایک بچے کو بے حس و حرکت دیکھا تو جیسے ان کی اپنی جان نکل گئی۔ انہوں نے فوراً گاڑی روکی اور جیمز نے بچے کو بچانے کیلئے جھیل میں چھلانگ لگا دی۔ جسم کو منجمد کرنے والی سردی میں جیمز نے 20 میٹر آگے جا کر اسے اٹھایا تو معلوم ہوا کہ وہ بچہ نہیں بلکہ بچے کء جسامت کے برابر گڑیا ہے۔باپ بیٹا گاڑی میں آ رہے تھے کہ ان کی نظر جھیل میں ڈوبتے بچے پر پڑی ، بچے کو بچانے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ بچہ نہیں گڑیا تھی دونوں باپ بیٹے نے واقعے کی تمام ویڈیو ریکارڈ کی تھی تاکہ اسے واقعے میں ثبوت کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔ جیمز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس کی اپنی 10 ماہ کی بیٹی ہے۔ جھیل میں ایک بچے کو گرا دیکھ کر وہ صبر نہیں کرسکا اور اسے بچانے کیلئے جھیل میں چھلانگ لگا دی۔ جیمز اور اس کے والد اصل صورتحال کو جان کر بہت ہنسے اور گھر کو لوٹ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کے تحفظ کی خاطر انہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈالی اور اگر انہیں بچے کو بچاتے ہوئے کچھ ہوجاتا تو انہیں دکھ نہ ہوتا۔