خبرنامہ

بچے ہمارے عہد کے تو ہوشیار ہوئے لیکن بھنورے ہمارے عہد کے تو فنکار ہوگئے ۔ یقین کر لیجئے کیونکہ دنیا میں ایک مکوڑا ایسا بھی ہے جو پینٹنگ کرتا ہے۔

اسپائک نامی اس بھنورے کو پھولوں میں دلچسپی ہے نہ باغوں میں آوارہ گردی کا شوق، جاپانی مالک کے پالتو کیڑے پر اسکیچ بنانے کی دھن سوار ہے ۔ ننھے ننھے سینگوں میں مارکر تھمائیے اور حیران ہوتے جائیے ۔

اسپائک کی شہرت میں بھی سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ۔ پالتو کیڑے کی کاوش مالک نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی تو ری ٹوئیٹس کی بھرمار ہوگئی ۔ یہی وجہ ہے کہ اب اسے اسپائک دی پکاسو کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ننھے کیڑے کے شاہکار انٹرنیٹ پر نیلامی کیلئے پیش کردئیے گئے ہیں جن پر ابتک تین سو گیارہ ڈالرز کی بولی لگ چکی ہے۔