خبرنامہ

بکریوں کیساتھ یو گا کی ٹیکساس میں بھی مقبولیت

بکریوں کیساتھ یو گا کی ٹیکساس میں بھی مقبولیت

ٹیکساس : (ملت آن لائن) امریکی ریاست اوریگون سے شروع ہونے والے گوٹ یوگا کی مقبولیت امریکہ کی مختلف ریاستوں سے ہوتے ہوئے اب امریکی ریاست ٹیکساس میں بھی پہنچ گئی ہے اور یوگا انسٹرکٹر زنے قدرتی ماحول میں ورزش کو فروغ دیتے ہوئے اس نئے ٹرینڈ کا آغاز کرتے ہوئے یوگا کلاسز شروع کردی ہیں جن میں دیکھتے ہی دیکھتے کئی افراد دلچسپی لینے لگے ہیں۔منفرد یوگا کلاس میں لوگ ننھی بکریوں کے درمیان یوگا کرتے اور خود کو فٹ رکھتے ہیں جبکہ شرارتی بکریاں بھی خوب مزے سے یوگا کلاسز کو بھرپور انداز میں انجوائے کرتی ہیں۔ یوں تو فٹ رہنے کیلئے ورزش بیحد ضروری ہے تاہم بکریوں کے ساتھ یوگا سننے میں کچھ مختلف سا لگتا ہے اور ورزش کا یہی منفرداور دلچسپ انداز امریکہ بھر میں بیحد مقبول ہو رہا ہے ۔