خبرنامہ

بھارتی خاتون کے پتے سے 2 ہزار سے زائد پتھریاں برآمد

بھارتی خاتون

بھارتی خاتون کے پتے سے 2 ہزار سے زائد پتھریاں برآمد

ممبئی:(ملت آن لائن) بھارتی شہر ممبئی کے مقامی اسپتال میں ڈاکٹروں نے 50 سالہ خاتون کے پتے کا آپریشن کر کے 2350 پتھریاں نکال دیں۔ بھارتی خاتون کو تین برس سے پیٹ میں شدید درد کا سامنا تھا جس پر ڈاکٹرز نے انہیں پتے میں پتھری تشخیص کر کے آپریشن تجویز کیا تھا لیکن خاتون نے علاج کے دیسی طریقوں کو فوقیت دی۔ تین سال بعد خاتون کو پیٹ میں شدید درد کے باعث اہل خانہ نے مقامی اسپتال میں داخل کرایا جہاں الٹر ساؤنڈ میں ایک بار پھر پتھریوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ ممبئی کے بھکتی واڈانتا اسپتال میں ماہرڈاکٹرز کی ٹیم نے آدھے گھنٹے پر محیط آپریشن کر کے خاتون کے پتے سے 2 ہزار 3 سو 50 پتھریاں نکالیں جو کہ 10 سے 12 ملی میٹر کی جسامت رکھتی ہیں۔ مریضہ تیزی سے روبہ صحت ہیں اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ سرجن بیمل شاہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل سائنس میں پتے سے اتنی بڑی تعداد میں پتھریوں کا نکلنا انوکھا اور منفرد واقعہ ہے۔
ڈاکٹر بیمل شاہ نے مزید بتایا کہ آپریشن کافی پیچیدہ تھا اوراس نوعیت اور کیفیت کا آپریشن اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا، پتے کا آپریشن سادہ سا ہوتا ہے تاہم مریضوں کی جانب سے آپریشن کا فیصلہ کرنے میں تاخیر سے کام لینے اور دیسی طریقوں کو آزمانے کے باعث مرض میں پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں جیسا کہ اس کیس میں ہوا ہے۔