بھارتی خوش قسمت جوڑا ابوظہبی میں کروڑ پتی بن گیا
ابوظہبی(ملت آن لائن) ابوظہبی میں مقیم بھارتی شہری تیسری کوشش میں کروڑ پتی بننے میں کامیاب ہو ہی گیا۔ ہری کرشن نے اس سے پہلے دو بار لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا لیکن اس کے باوجود اس کی قسمت نے ساتھ نہ دیا ، بعد ازاں اس نے تیسری بار بھی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا جس پر اوپر والے کو اس پر رحم آگیا۔ہری کرشن کو فون پر رقم جیتنے کی خوشخبری سنائی گئی تو اسے یقین نہ آیا ، پہلی دو کوششوں میں لاٹری جیتنے کے حوالے سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا ہری کرشن کو پہلے فون پر اطلاع دی گئی تو وہ اسے مذاق سمجھا۔ اس نے فوری طور پر اپنی بیوی کو فون کر کے اس بات کی تصدیق کرنا چاہی تو اس نے بھی تصدیق کی کہ لاٹری میں نکلنے والا لکی نمبر ان کے ٹکٹ کا ہی ہے۔ ہری کرشن نے بتایا کہ اس نے دو بار پہلے بھی کوشش کی تھی مگر اس کا انعام نہیں نکلا جس پر وہ کچھ مایوسی کا شکار ہوا مگر اس نے ایک بار پھر سے کوشش کرنے کا فیصلہ کیا اور اس پر قسمت مہربان ہو ہی گئی ۔ ہری کرشن نے کہا کہ وہ بچوں کی تعلیم اور اخراجات بھی اسی رقم سے پورے کریں گے اور اس کے بعد جو رقم بچے گی اس سے اپنا سیر و تفریح کا شوق پورا کریں گے۔ ہری کرشن کو اتنی بڑی کامیابی پر عزیز و اقارب اور دوستوں کی جانب سے مبارکبادوں کے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔