خبرنامہ

بھارتی نوجوان کاایک منٹ میں 122 ناریل توڑنے کا مظاہرہ

بھارتی نوجوان کاایک منٹ میں 122 ناریل توڑنے کا مظاہرہ
نئی دہلی (ملت آن لائن) یوں تو دنیا میں کرتب بازی کے شوقین نوجوانوں کی کمی نہیں تاہم ویڈیو میں نظر آنے والے اس فولادی ہاتھ والے بھارتی نوجوان کی مہارت کی داد دینا پڑے گی جس نے نا صرف اپنے ہاتھ سے ناریل توڑنے کا مظاہرہ کیا بلکہ ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایک منٹ میں ایک نہ دو بلکہ پورے 122 ناریل اپنے ہاتھ سے یوں توڑے کہ جیسے ناریل نہیں بسکٹ ہوں اور نہ صرف اپنے اس مظاہرے سے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک منٹ میں 118 ناریل توڑنے کا تھا۔