بھارت میں وحشی ہاتھی نے دو افراد کو روند ڈالا
نئی دہلی:(ملت آن لائن) بھارتی ریاست جھارکنڈ کے مغربی ضلع سنگھ بھم کے علاقے منوہرپوت میں ہاتھیوں نے کھانے کی تلاش میں ایک گھر میں گھس کر گھروالوں پر حملہ کرکے اہل خانہ کورونددیا بھارتی شعبہ جنگلات کے ایک اہلکار کے مطابق پیر کے روز انڈیا کے گاوَں جھاڑکنڈ کے مغربی ضلع سنگھ بھم میں جنگلی ہاتھیوں کے جھنڈ نے ایک شخص اور اس کی بیٹی کو کچل کر ہلاک کردیا۔ شعبہ جنگلات کے اہلکار نے یہ بھی بھی بتایا کہ ہاتھیوں کے جھنڈ نے منوہرپور کے ایک گھر میں داخل ہوکر تباہی پھیلادی ، جنگلی ہاتھیوں کے اس حملے میں ایک آدمی اور اس کی بیٹی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک عورت شدید زخمی ہوگئی۔ ہاتھیوں کا حملہ اتنا شدید تھا کہ حملے میں متاثر ہونے افراد کی پہچان بھی نہیں ہوسکی ہے۔ ہاتھیوں کاجھنڈ گھر کے اندر رکھے اناج کو کھانے کے لیے گھر میں گھسے تھے اور گاوَں سے جاتے جاتے کچھ گھروں کو نقصان بھی پہنچاگئے۔ گاوَں میں رہنے والے افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ شعبہ جنگلات کے اہلکار گاوَں میں تاخیر سے آئے۔ خیال رہے کہ بھارت میں ہاتھی کو بھگوان کا درجہ حاصل ہے اور ان کی پرستش کی جاتی ہے‘ یاد رہے کہ ہندوستان کے کئی شہروں میں پہلے بھی ہاتھیوں کےجھنڈ انسانوں پر حملہ کرچکے ہیں، سن 2000 سے لے کر اب تک صرف جھاڑکنڈ میں 1000 افراد ہاتھیوں کے غضب ناک حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔