خبرنامہ

بھوکے شیر نے اپنی ہی دم چبا کر خود کو زخمی کر لیا

بھوکے شیر

بھوکے شیر نے اپنی ہی دم چبا کر خود کو زخمی کر لیا

لاہور (ملت آن لائن) چین کے تائیوان نامی چڑیا گھر میں شیر نے اپنی دم ہی چبا ڈالی۔ چین میں نئے سال کی چھٹیوں کے دوران لوگوں نے پنجرے میں شیر دیکھا جو کافی زخمی اور بھوکا لگ رہا تھا۔ معلوم کیا گیا کہ یہ زخمی کیسے ہوا تو چڑیا گھر کے ترجمان نے بتایا کہ شیر نے اپنی دم خود ہی چبا ڈالی ہے۔شیر اپنی دم پانی کے مصنوعی سوراخ میں ڈال کر سو گیا تھا، پھنس جانے پر خود ہی کاٹ کر باہر نکال لی ، چڑیا گھر کے عملے نے زخمی دم پر دوائی لگا دی- ترجمان کا کہنا تھا یہ شیر اپنی دم پانی کے مصنوعی سوراخ میں ڈال کر سوگیا تھا، جب درجہ حرارت بڑھا تو اس کی دم اس میں پھنس گئی جس سے شیر کو بہت تکلیف پہنچی اور اس نے اپنی دم خود ہی کاٹ ڈالی۔ جب چڑیا گھر کے عملے کو پتہ چلا تو اس نے شیر کو طبی امداد دی جس سے شیر کے زخم سے خون رسنا بند ہوا۔ لوگوں نے چڑیا گھر کے عملے پر الزام لگایا کہ وہ شیروں کی ٹھیک طرح سے دیکھ بھال نہیں کر پائے جبکہ عملے کا کہنا تھا چڑیا گھر اس کا ذمہ دار نہیں۔