خبرنامہ

بیوی سے پریشان شوہر 10سالوں سے جنگل میں رہائش پذیر

بیوی سے پریشان

بیوی سے پریشان شوہر 10سالوں سے جنگل میں رہائش پذیر

لندن (ملت آن لائن) برطانوی شخص اپنی بیوی سے اتنا تنگ آیا کہ جان چھڑانے کو جنگل میں چلا گیا اور 10سالوں سے وہیں رہ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 62 سالہ میلکم اپلیگیٹ کا تعلق برمنگھم سے ہے۔ انہوں نےا پنی نئی اور پرانی زندگی کے بارے میں بے گھر افراد کے لیے کام کرنے والے ادارے کی ویب سائٹ پر ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے۔میلکم کا کہنا ہے کہ وہ 25سالوں تک باغبان کا کام کرتے رہے۔وہ اپنی ملازمت اور زندگی سے تب تک بہت خوش تھے، جب تک ان کی شادی نہ ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ وہ جتنا زیادہ کام کرتے ، ان کی بیوی اتنا ہی غصے ہوتی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیوی کو ان کا زیادہ دیر کے لیے گھر سے باہر جانا پسند نہیں تھا۔آخر کار ان کی بیوی نے مطالبہ کیا وہ کم کام کیا کریں۔ جب انہوں نے اپنی بیوی سے مسئلے کے حل بارے میں بات کی اور مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ کسی کو بتائے بغیر گھر سے چلے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پانچ سالوں تک کنگسٹن کے قریبی جنگل میں پانچ سال رہے اور ایک کمیونٹی سنٹر کے باغ میں کام کرتے رہے۔ اس کے بعد انہوں نے بے گھر افراد کو رہائش دینے والے ادارے میں رہنے کے لے اپلائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے نئے گھر میں خوش ہیں۔ حال ہی ان کا اپنی بہن سے رابطہ ہوا ہے، جو انہیں مردہ سمجھتی تھی۔ان کی بیوی، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے اس صورت حال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔