خبرنامہ

بے اولاد جوڑے نے 17 کینگرو گود لے لیے

بے اولاد جوڑے

بے اولاد جوڑے نے 17 کینگرو گود لے لیے

میلبرن:(ملت آن لائن) اولاد سے محروم ہونا بعض جوڑوں کے لیے بہت بڑی محرومی بن جاتی ہے تاہم آسٹریلیا کے ایک بے اولاد آسٹریلوی جوڑے نے نا امید ہونے کے بجائے 17 کینگرو گود لے لیے۔ آسٹریلیا کی تھریسا اور ان کے شوہر ٹونی متھیوز نے اپنی تنہائی کا بہترین حل ڈھونڈ نکالا۔ تھریسا اور ٹونی کو خدا نے اولاد جیسی نعمت سے محروم رکھا تاہم انہوں نے 17 کینگروز کو گود لے لیا۔ دونوں میاں بیوی کو کینگروز کی پرورش اور دیکھ بھال کا خیال اس وقت آیا جب ایک شخص ان کے گھر پر ایک زخمی کینگرو کو چھوڑ گیا۔ دونوں اس کی دیکھ بھال میں جت گئے۔ تب انہیں احساس ہوا کہ کینگرو ان کی تنہائی کا بہترین ساتھی ہے۔ اب ان کے گھر میں 17 کینگروز ہیں جن کی دیکھ بھال اور پرورش سے انہیں فرصت نہیں ملتی۔ ٹونی اور تھریسا اب خوش اور مصروف نظر آتے ہیں۔