خبرنامہ

تاریخ کے سب سے بڑے ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات دریافت

تاریخ کے سب

تاریخ کے سب سے بڑے ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات دریافت

سکاٹ لینڈ: (ملت آن لائن) کروڑوں سال قبل زمین پر راج کرنے والے سب سے بڑے ڈائنو سار کے قدموں کے نشانات دریافت کرنے کا دعویٰ، ماہرینِ ارضیات نے سوروپوڈس کے نشانات کو نایاب قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکاٹ لینڈ میں دریافت ہونے والے یہ قدموں کے نشانات ابتدائی دور کے سوروپوڈز سے تعلق رکھتے ہیں۔ ڈائنو سار کی یہ نسل 17 کروڑ سال قبل زمین پر راج کرتی تھی ۔ سوروپوڈز بہت بڑے ڈائنوسار تھے جن کی جسامت 15 میٹر اور وزن 10 ٹن تک ہوتا تھا۔ تاہم ماہرینِ ارضیات نے سوروپوڈس کے قدموں کےنشانات کو نایاب قرار دیا ہے۔
یہ نقوش ایک چھوٹے سے جزیرے پر موجود کھارے پانی کی جھیل کے پاس سے ملے ہیں اور اس جزیرے کو آئل آف سکائی کہا جاتا ہے۔ سوروپوڈز کے قدم کے نشانات گاڑی کے ٹائر کے برابر ہیں۔ ایڈنبرا یونیورسٹی کے ماہر معدومیات ڈاکٹر اسٹیو بروسا نے کہا ہے کہ ایک ہی مقام پر ڈائنو سار کے قدموں کے اتنے بہت سے نشانات ڈھونڈنا مشکل ہوتا ہے اور اس وجہ سے سکاٹ لینڈ کا یہ جزیرہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔