خبرنامہ

ترکمانستان کی طرف سے طالبان کواسلحہ کی فراہمی ہورہی ہے،اسماعیل خان

ہرات (ملت + اے پی پی) افغانستان کے سابق وارلارڈ اورسابق مرکزی وزیر اسماعیل خان نے کہاہے کہ ترکمانستان کی طرف سے طالبان کواسلحہ کی فراہمی ہورہی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ہرات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ترکمانستان اورطالبان کے درمیان روابط استوار ہیں اوروسط ایشیائی ریاست کی طرف سے طالبان کو اسلحہ کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر انہوں نے ترکمانستان کے وزیرخارجہ سے بھی بات کی ہے اورانہیں کہاہے کہ طالبان کواسلحہ کی فراہمی کا سلسلہ بند کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت افغان ترکمن بارڈر پر صرٖف دو پوسٹیں ہیں جو سرحد پر غیرقانونی نقل وحمل کو روکنے کیلئے ناکافی ہیں۔