خبرنامہ

ترکی، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنوں میں 435 مشتبہ افراد گرفتار

انقرہ (ملت آن لائن + آئی این پی) ترکی میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلا ف جاری آپریشنز کے دوران 435مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے سلسلے میں کئے گئے آپریشنوں میں 435 افراد کو حراست میں لیا گیا اور29 مردہ تحویل اور 21 گرفتار یوں سمیت کل 50 دہشت گردوں کو غیر موئثر کر دیا گیا ہے۔بیان کے مطابق یہ آپریشن 27 مارچ سے 3 اپریل تک کی تاریخوں میں کئے گئے اور ان کی تعداد 262 تھی۔علاوہ ازیں آپریشنوں کے دوران دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے کے دعوے کے ساتھ 435 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔فیتو دہشت گرد تنظیم کے ساتھ رابطے کی وجہ سے 973، داعش کے ساتھ رابطے کی وجہ سے 65 اور بائیں بازو کی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ رابطے کی وجہ سے 28 افراد کے بارے میں بھی حراست کا فیصلہ کیا گیا ہے۔