خبرنامہ

ترکی، 3 پاکستانی نوجوانوں کو اغواکاروں نے چھوڑ دیا

انقرہ (ملت + آئی این پی) ترکی میں روزگار کی تلاش کے لیے جانے والے تینوں پاکستانی نوجوانوں کو اغوا کاروں نے چھوڑ دیا، نوجوانوں کا تعلق راولپنڈی کے نواحی علاقے روات سے ہے۔ چھ مارچ کو اغوا کاروں کی جانب سے اہل خانہ کو کال موصول ہوئی تھی، اغوا کاروں نے نوجوانوں کی رہائی کے لیے60 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔ اغوا کاروں نے تینوں نوجوانوں پر تشدد بھی کیا، تینوں نوجوانوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔