خبرنامہ

ترکی: آئینی ترمیم کے لئے ریفرنڈم 16 اپریل کو ہو گا: الیکشن کمشن

انقرہ (ملت + اے پی پی) ترکی کے ہائی الیکشن کمشن کے سربراہ سعدی گیوین نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لئے ریفرنڈم کاانعقاد 16 اپریل کو ہو گا۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمشن کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں سعدی گیوین نے کہا ہے کہ ووٹ کی پرچی بھورے اور سفید رنگوں پر مشتمل ہو گی جن میں سے بھورے رنگ کے اوپر نہیں اور سفید کے اوپر ہاں کا جبکہ مہر کے اوپر ترجیح کا لفظ لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک موجود ترک سفارت خانوں میں ووٹ ڈالنے کا عمل 27 مارچ سے 9 اپریل تک جاری رہے گا اور کسٹم چوکیوں پر 27 مارچ سے 16 اپریل تک ووٹ کا استعمال کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی شیڈول پر 16 فروری سے عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا، کونسلروں کی فہرستیں 17 فروری کوآویزاں کی جائیں گی ۔