خبرنامہ

ترکی اور جاپان کا شام میں امریکی فضائی حملے کا خیر مقدم

انقرہ (ملت آن لائن + اے پی پی) ترکی اور جاپان نے شام میں امریکی فضائی حملے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان کرتولمس نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ صدر بشارالاسد نے بربریت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ جس کا بین الاقوامی برداری کونوٹس لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ امریکی حملہ اس ضمن میں ایک مثبت اقدام ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ شام کے صدر کو انکے مظالم پر انصاف کٹہرے میں لایا جائے۔ جاپان نے بھی شام میں امریکی کار روائی کا دفاع کیا ہے ۔ جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جاپان کی حکومت امریکی کارروائی کا خیر مقدم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں کیمیائی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو برداشت نہیں کرینگے ۔