انقرہ ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی)ترکی میں بحیرہ اسود میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ترک وزارت اعظمی کے ادارہ برائے آفات و ہنگامی حالات کی ویب کے مطابق یہ زلزلہ صبح 11 بجکر 18 منٹ پر آیا جبکہ زلزلے کا مرکز زیر سمندر 26 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزے کے بعد کسی سونامی وارننگ کا اجرا نہیں کیا گیا۔