خبرنامہ

ترکی میں ایک بار پھر ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا

انقرہ (ملت + آئی این پی) ترک حکومت نے ناکام بغاوت کے تقریبا سات مہینے بعد ایک بار پھر ہزاروں سرکاری ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکومت نے ناکام بغاوت کے بعد ایک بار پھر ہزاروں سرکاری ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے ۔ترک صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے جاری ہونے والے فرمان کا اطلاق 4464 ملازمین پر ہو گا۔ برطرف کیے جانے والوں میں زیادہ تعداد وزارتِ تعلیم کے ملازمین کی ہے تاہم اِن میں پولیس کے ارکان کے ساتھ ساتھ سرکاری ٹیلی وژن چینل ٹی آر ٹی کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ انقرہ حکومت ناکام بغاوت کے بعد سے اب تک ایک لاکھ سے زائد ملازمین کو برطرف کر چکی ہے جبکہ40 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اردگان نے15 جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کے بعد جلد ہی ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی تھی۔