خبرنامہ

ترکی میں دہشت گردی کی تحقیقات کے سلسلے میں2 میئرز گرفتار

انقرہ(ملت + آئی این پی)ترکی میں دہشت گردی کی تحقیقات کے سلسلے میں دو میئرز کو گرفتار کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیار باقر کے دو میئرز گلتن کیسانک اور فرات انلی کو دہشت گردی کی تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا ہے ۔سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے ٹاؤن ہال میں واقع سرکاری دفاتر کی تلاشی بھی لی اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں ۔میڈیا ذرائع کے مطابق گلتن کیسانک کو ایئرپورٹ سے جبکہ فرات انلی کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا ۔ ترک حکام کے مطابق ان افراد پر کردش باغیوں سے ہمدردی اور انہیں مدد فراہم کرنے کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات کے لیے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔