خبرنامہ

ترکی میں شامی جنگی طیارے کے گرفتار پائلٹ پر جاسوسی کے الزامات عائد کردیئے گئے

انقرہ (ملت آن لائن + آئی این پی) ترکی میں شامی جنگی طیارے کے گرفتار پائلٹ پر جاسوسی کے الزامات عائد کردیئے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں شامی جنگی طیارے کے گرفتار پائلٹ پر جاسوسی کے الزامات عائد کردیئے گئے ہیں۔ ترک ضلع حاتائے کے قصبے انطاقیہ میں گرنے والے شامی جنگی طیارے کے پائلٹ کو صحت یابی کے بعد گرفتار کر لیا گیا ۔یاد رہے کہ 4 مارچ کو انطاقیہ میں ایک شامی جنگی طیارہ گر گیا تھا جس کا پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے ترکی کی حدود میں گر گیا تھا جسے حاتائے کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تھا ۔ 56 سالہ پائلٹ کو صحت یابی کے بعد قانون کے حوالے کر دیا گیا جس پر اب غیر قانونی طور پر ترک سرحد میں داخل ہونیاور جاسوسی کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔