خبرنامہ

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف مقدمے کا آغاز

انقرہ (ملت + آئی این پی) ترکی میں گزشتہ سال کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ترک میڈیا کے مطابق گزشتہ سال ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ملک بھر سے سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان گرفتار افراد میں فوجی اور سول انتظامیہ کے لوگ بھی شامل تھے۔ اب ان میں سے 330 افراد کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔بغاوت کا مقدمہ دارالحکومت انقرہ کی ایک عدالت میں چلایا جارہا ہے۔ اس موقع پر عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ترک حکومت کا موقف ہے اس ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے فتح اللہ گولن کا ہاتھ ہے جو ان دنوں امریکا میں جلاوطنی کی زندگی گزارہے ہیں۔