خبرنامہ

ترکی میں پولیس عمارت کے باہر کار بم دھماکہ

،ایک شخص ہلاک ، 30 زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
کرد نواز پارٹی کے سربراہ صلاح الدین ڈیمیرٹاس کو گھر پر نظربند کر دیا گیا
انقرہ (آئی این پی ) ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیاربکر میں پولیس عمارت کے باہر کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیاربکر میں پولیس عمارت کے باہر کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ یہ حملہ کرد نواز پارٹی کے دو اہم مرکزی لیڈروں اور کئی اراکینِ پارلیمنٹ کی حراست کے چند گھنٹوں بعد ہوا۔ یہ گرفتاریاں کرد آبادی کے خلاف انقرہ حکومت کے کریک ڈان کو وسعت دینے کے بعد کی گئیں۔کرد نواز پارٹی کے سربراہ صلاح الدین ڈیمیرٹاس کو پولیس نے جمعے کی صبح گھر پر نظربند کر دیا ہے۔ ڈیمیرٹاس ترکی کی تیسری بڑی سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ہیں۔ اِس کی ترک پارلیمنٹ میں 59 نشستیں ہیں اور کردوں کی مرکزی نمائندہ جماعت ہے۔