خبرنامہ

ترکی میں 5.5 شدت کا زلزلہ، 22 افراد زخمی

انقرہ (ملت + آئی این پی) ترکی کے ضلع آدیامان کی تحصیل سامسات میں5.5 شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہو گئے ۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ضلع آدیامان کی تحصیل سامسات میں5.5 شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہو گئے۔قندیل رسد خانے کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر2 بج کر 7 منٹ پر آیا اور زلزلے کے بعد 4.2 ، 4.4 اور 4.1 کی شدت کے ضمنی جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔آدیامان کے گورنر عبداللہ ایرن کے مطابق زلزلے میں 22 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔آدیامان کے بلدیہ مئیر خسرو قتلو نے بھی زلزلے کے بارے میں ابتدائی معلومات میں کسی جانی نقصان کے نہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔زلزلے کی وجہ سے اتاترک بیراج جھیل کے اطراف میں بعض دیہاتوں میں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔امدادی ٹیموں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔