خبرنامہ

ترکی نے کوسوو کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کی تیاری شروع کردی

انقرہ ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ترکی نے کوسوو کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کی تیاری شروع کردی ۔ ترکی کوسوو بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے وزیر اقتصادیات نیہت زبیکسی نے کہاکہ ترکی کی کمپنیاں کو سوو کے ساتھ آزادانہ تجارت میں دلچسپی رکھتی ہیں اس لئے ترکی نے آزادانہ تجارتی معاہدہ کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ترکی عالمی نمائشوں اور میلوں میں کوسو و کی بھرپور حمایت و تعاون کرے گا۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم قابل ذکر نہیں ، ترکی نے 2015ء میں کوسوو کو 250ملین ڈالر کی درآمدات کیں جبکہ کوسوو نے 9ملین ڈالر مالیت کی درآمدات کیں۔ انہوں نے کہاکہ ترکی کا روس کے ساتھ سالانہ تجارتی حجم 10ملین ڈالر پر ہے جبکہ مصر کے ساتھ تجارتی حجم 6بلین ، ایتھوپیاکے ساتھ 3بلین ڈالر سالانہ تک آگیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ترکی کی کمپنیوں میں 10ہزار سے زائد ملازمین ایتھوپین ہیں۔