خبرنامہ

ترکی کا شام میں جاری فوجی آپریشن فرات شیلڈ کامیابی کے ساتھ ختم

انقر (ملت آن لائن + آئی این پی) ترکی نے شمالی شام میں 7 ماہ پر محیط فرات شیلڈ نامی فوجی آپریشن کامیابی کے ساتھ ختم کر دیا ہے۔یہ اعلان سلامتی کونسل کے اجلاس میں ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ آپریشن فرات شیلڈ اپنی کامیابی کے بعد ختم ہو گیا ہے۔ اس کے بعد ہونے والا کسی اور آپریشن کا مختلف نام ہو گا۔ ترک وزیر اعظم نے نئے فوجی آپریشنز سے انکار نہیں کیا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ کیا اب ترک فوجیں شام سے واپس آجائیں گی یا نہیں۔یاد رہے کہ ترکی نے اگست میں شدت پسند تنظیم داعش کو اپنی سرحدوں سے دور ہٹانے اور مقامی کرد جنگجوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے اس فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔