خبرنامہ

ترکی کی عظمت یورپی یونین میں نیا توازن قائم کرے گی: وزیر عمر چیلک

پیرس (ملت + آ ئی این پی) ترکی نے کہا ہے کہ یورپ میں نسل پرستی کی بڑھتی ہوئی لہر کے زیرِ اثر رہتے ہوئے ترکی مخالف موقف کو اپنانا ایک غلطی اور خطا ہے، ترکی کی عظمت یورپی یونین میں نیا توازن قائم کرے گی ترک میڈیا کے مطابق ترک وزیر برائے یورپی یونین امور پیرس کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں، جہاں پر انہوں نے فرانسیسی وزیر خارجہ جین مارک آئرالٹ، یورپی یونین کیو زیر حارلم دیسر اور سینٹ کے چیئرمین سے ملاقاتیں کیں۔چیلک نے بعد ازاں فرانسیسی انٹرنیشنل ریلیشنز انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ متحدہ امریکہ کا تحفظاتی پالیسیوں کی جانب رخ کرنا، چین کی جہاں شمولیت کی کوششوں میں اضافہ اور برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی طرح کے متعدد غیر معمولی عوامل نے عالمی توازن کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یورپی یونین کا توازن ترکی کی شراکت کے ساتھ مثبت مفہوم میں تبدیل ہو گا۔وزیر چیلک نے یورپ کو سن 2017 میں ایک نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی اپیل کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں نسل پرستی کی بڑھتی ہوئی لہر کے زیرِ اثر رہتے ہوئے ترکی مخالف مقف کو اپنانا ایک غلطی اور خطا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یورپ کو ترکی عظمت سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ یہ چیز خوشحالی میں اضافے اور مسائل کو مکمل طور پر حل کیے جانے میں معاون ثابت ہو گی۔ یعنی مختصرا یہ خطہ یورپ میں ایک نیا اور مثبت رخ کا حامل توازن قائم کریگی۔یورپ کو ایک نیا آغاز کرنے کی اپیل کرنے والے چیلک نے یورپی یونین ۔ ترکی سربراہی اجلاس کے قلیل مدت کے اندر منعقد کیے جانے اور کسٹم یونین سمیت ویزے کی چھوٹ کے سلسلے کو آگے بڑھانے والے اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا۔