خبرنامہ

ترکی کے مقابلے میں ہالینڈ کی حمایت کریں گے، یورپی یونین

برسلز (ملت + اے پی پی) یورپی کونسل کے چیئرمین نے بعض یورپی ملکوں کے خلاف ترکی کے الزامات کی مذمت کی ہے۔فرانس پریس کے مطابق یورپی کونسل کے چیئرمین ڈونلڈ ٹسک نے بعض یورپی ملکوں کے خلاف ترکی کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی ہالینڈ تنازعے میں، یورپی یونین بہرحال ہالینڈ کی حمایت کرے گی۔ترکی اور ہالینڈ کے درمیان کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہو گیا جب حکومت ہالینڈ نے ترک وزیرخارجہ کے طیارے کو روٹرڈم ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی۔ترک وزیر خارجہ، روٹرڈم میں ترک نڑاد شہریوں کے اجتماع سے خطاب اور انہیں ملک میں ہونے والے آئینی ریفرینڈم کے حق میں ووٹ دینے کے لیے آمادہ کرنا چاہتے تھے۔