خبرنامہ

ترک حکومت نے کشیدہ صورت حال کے پیش نظر ایمرجنسی میں مزید 90 روز کی توسیع کردی

انقرہ (ملت + آئی این پی) ترکی کی پارلیمنٹ نے ملک میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر ایمرجنسی میں مزید 90 روز کی توسیع کردی۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک پارلیمنٹ نے نیو ایئر کے موقع پر نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملک میں جاری ہنگامی صورت حال میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی۔ پارلیمنٹ نے ملک میں ہنگامی صورت حال میں اضافے کی سمری منظور بھی کر لی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ملک میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی اور پارلیمنٹ پہلے ہی ایک مرتبہ ہنگامی حالت میں توسیع کر چکی ہے جس کی مدت 17 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ ناکام بغاوت کے دوران 240 سے زائد افراد جاں بحق اور2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔