خبرنامہ

ترک صدر کا کولمبیا میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار

انقرہ (ملت آن لائن + آئی این پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کولمبیا میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ م کولمبین عوام کی ہر ممکنہ مدد کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ سیلاب اور لرزش اراضی سے 200 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے والے کولمبیا سے ہم ممکنہ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔اردگان نے در پیش فلاکت کی بنا پر کولمبیا کے صدر جوان مینول سانتوس کو ایک پیغام بھیجا ہے۔جس میں انہوں نے ملک میں جانی و مالی نقصان پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کولمبین مملکت اور عوام کے اضطراب میں برابر کے شریک ہیں اور ملک میں تباہ کاریوں کے بعد زخموں کو مندمل کرنے کے لیے ہر ممکنہ امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس المیہ کی بنا پر ترک عوام اور ذاتی طور پر دوست کولمبین عوام اور حکومت سے تعزیت اور مرحومین کے لواحقین کے لیے صبر ِ جمیل کی دعا کرتا ہوں ۔