خبرنامہ

ترک صدر کی امریکی ہم منصب سے ٹیلی فون پر 45 منٹ گفتگو

انقرہ (ملت + اے پی پی) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترک صدر کے ساتھ بات چیت تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی جس میں دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ترک صدارتی ذرائع کے مطابق، دونوں سربراہوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اْن کا ملک نیٹو کے رکن ملک ترکی سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جس کی داعش کی سرکوبی کے لیے جدوجہد قابل تعریف ہے۔ قابل توجہ امر یہ ہے کہ اس بات چیت کے فوراً بعد امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے ساتھ ٹرمپ نے ایک ملاقات کی ۔