خبرنامہ

ترک فضائیہ کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں میں 10 دہشت گرد ہلاک

انقرہ (ملت + آئی این پی)ترک فضائیہ کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دیار باکر کی تحصیلوں لیجے اور بن گول میں علیحدگی پسند تنظیم ’’پی کے کے ‘‘ کے خلاف شروع کردہ فضائی آپریشنز میں 10 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔دہشت گردوں کے روپوش ہونے والے مقامات پر ترک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کی۔دہشت گردوں کی جوابی فائرنگ سے جھڑپ چھڑ گئی جس میں 10 دہشت گرد جہنم رسید ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ لیجے میں مردہ حالت میں برآمد کردہ ایک دہشت گرد 22 جرائم سے مطلوب تھا ۔گرین لسٹ کے ذریعے مطلوب اس شخص کے سر کی قیمت ایک ملین لیرے تھی۔ادھر ایرزنجان کے مضافات میں فضائی حملہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے غاروں، پناہ گاہوں اور مورچوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔اس آپریشن میں بھاری تعداد میں اسلحہ و متعلقہ سازو سامان سمیت منشیات برآمد ہوئی ہیں۔