خبرنامہ

ترک وزارت خارجہ کی اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی تعمیر کی منظوری کی مذمت

انقرہ ۔ 03ملت + فروری (اے پی پی)ترکوزارت خارجہ نے اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں میں مزید 3 ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے کی مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیلی حکومت کے زیر قبضہ فلسطینی زمین پر موجود غیر قانونی یہودی بستیوں میں مزید 3 ہزار مکانات کے اضافے کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی مستقل تنبیہات کے باوجود اسرائیل ،پائیدار امن کی بحالی اور دو حکومتی حل کے امکانات کو ختم کرنے والے اس نوعیت کے، غیر قانونی اقدامات کرنا جاری رکھے ہوئے ہے جو تشویش کا سبب بن رہا ہے۔